ریاست بچانے کیلئے سیاست تو کیا جان بھی قربان کردوں گا لیکن پاکستان کو اس حالت میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا: وزیر اعظم 

ریاست بچانے کیلئے سیاست تو کیا جان بھی قربان کردوں گا لیکن پاکستان کو اس حالت میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے کی ذمہ دار جمہوری اور آمرانہ دونوں حکومتیں ہیں۔ملک کے جو حالات ہیں سب کو اس کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ جان بھی دینا پڑی تو دیدوں گا لیکن پاکستان کو نقصان نہیں پہنچنے دوں گا۔ 

نوجوانوں کے لیے قرضوں کی سکیم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے وزیرا عظم  نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا نوجوان افق پر چمکتا ہوا ستارہ ہے، جو اپنی روشنی پھیلائے گا ۔مشکل ترین حالات میں ملک کی ذمہ داری سنبھالی ۔آئی ایم ایف سے کہا ہے آئیں بیٹھ کر بات کریں۔انرجی کو بچانے کیلیے اس پر 27ارب ڈالر خرچ ہو گئے۔ 

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کریں گے۔ پاکستان کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کرنا ہوگا ۔توانائی کی بچت کے لیے ساڑھے 8 بجے رات دکانیں بند کرنے کے معاملے پر اسٹے آرڈر لے لیا گیا۔پاکستان بچانے کے لیے میں اپنی سیاسی کمائی کو قربان کردونگا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دونگا، پاکستان کو نقصان نہیں پہنچنے دونگا۔پاکستان کے لئے جان دے دیں گے لیکن ایسے حالات میں نہیں چھوڑیں گے ۔ جتنی چادر ہے اتنے پاؤں پھیلا سکتے ہیں ۔غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی بجائے امیروں پر بوجھ ڈالا جائیگا ۔