پی ایس او کے پاس ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے: ترجمان

پی ایس او کے پاس ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے: ترجمان

کراچی: پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فرنس آئل، پیٹرول اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے اور ہمارے پاس ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ایس او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے پاس تقریباً 2 لاکھ ٹن فرنس آئل سٹاک میں موجود ہے جبکہ ایل این جی کے 9 کارگوز پلان اور وقت کے مطابق وصول کئے جارہے ہیں۔ 
ترجمان نے کہا کہ 23 جنوری 2023 تک 6 کارگوز موصول ہوچکے ہیں اوربقیہ کارگوز بھی رواں ماہ میں پہنچ جائیں گے، پی ایس او ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس او کے پاس آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مقررہ ایام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق ایل سیز جاری کر دی گئی ہیں اور 2 اضافی کارگوز بھی درآمد کئے جا رہے ہیں، پی ایس او کی سپلائی چین پر اچانک دباؤ بڑھنے کے باوجود ہماری ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں