پی سی بی نے 27 ڈیپاٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کیلئے خط لکھ دیا

پی سی بی نے 27 ڈیپاٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کیلئے خط لکھ دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 ڈیپاٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کے لیے خط لکھ دیا ۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق خط لکھے ۔ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈیپاٹمنٹس کو درخواست کی گئی ہے۔

پی سی بی نے محکموں کو آنے والے سیزن میں ان کی جلد سے جلد شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست کردی ۔ محکمے جلد از جلد جواب دیں تاکہ سیزن کا کیلنڈر تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس حوالے سے غنی گلاس، انکم ٹیکس، کے الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، خان ریسرچ لیبارٹری، نیشنل بینک آف پاکستان، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، عمر ایسوسی ایٹس، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی کو خط لکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، پورٹ قاسم اتھارٹی، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا اور زیڈ ٹی بی ایل کو بھی ٹیمیں بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں