فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور: ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج ایک ہزار 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی مالیت 986 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 938 ڈالر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں