ڈالر کی قیمت فروخت 255 کرنے کا فیصلہ

ڈالر کی قیمت فروخت 255 کرنے کا فیصلہ

کراچی: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت فروخت 255 کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن اجلاس میں کہا گیا کہ ڈالر کیپ کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا تھا لیکن اسکے نتائج غلط آرہے تھے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مارکیٹ میں مصنوعی طلب رہی ، لوگ ہم سے ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچ رہے تھے ۔

اس پر بات کرتے ہوئے فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کیلئے ریٹ 253 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈالر 255 میں فروخت کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کا مارکیٹ ریٹ 250 سے زیادہ ہے۔ ڈالر بیجنے والوں کو اچھا ریٹ ملے گا تو وہ گرے مارکیٹ چھوڑ کر ہمارے پاس آئے گے ۔

مصنف کے بارے میں