رواں سال سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان

رواں سال سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان

اسلام آباد: رواں سال سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے اور اس مقصد کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے ائیرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دئیے گئے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے جبکہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امورکو حج سبسڈی ملنے کا امکان نہیں ہے جبکہ تمام حج درخواست گزاروں کیلئے بینک اکاؤنٹ ہونا بھی لازم ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں