ملک بھر میں ساتویں مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک ہو گی

ملک بھر میں ساتویں مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک ہو گی

اسلام آباد: ملک بھر میں ساتویں مردم شماری یکم فروری کی بجائے یکم مارچ سے یکم اپریل تک ہو گی اور اس کا نتیجہ 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ 

ادارہ شماریات کے ترجمان محمد سرور گوندل کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی جو یکم اپریل تک جاری رہے گی اور اس مردم شماری کا نتیجہ 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ہر شمار کنندہ کوعلاقے میں دو بلاک دیئےجائیں گے، ایک بلاک پہلے 15 دن میں اور دوسرا دوسرے 15 روز میں مکمل کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں