قطر بحران کے حل کیلئے ترک صدر کی اہم ترین کوشش

ریاض: قطر کا دیگر عرب ملکوں کیساتھ تنازعہ حل کرانے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردگان سعودی اور اقطر کے 2 روزہ اہم دورے پر ہیں۔ ترک صدر گزشتہ روز 23 جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، تاہم آج 24 جولائی کو وہ قطری حکام سے ملاقات کیلئے قطر جائیں گے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ترک صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال سمیت، دو طرفہ مذاکرات اور دہشت گردی سے نمٹنے جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب سعودی عرب سے کویت جائیں گے، جہاں وہ امیر سے ملاقات کے بعد 24 جولائی کے دن قطر پہنچیں گے۔ادھر نشریاتی ادارے الجزیزہ نے بتایا کہ رجب طیب اردگان اور سعودی بادشاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے معاملات کو خفیہ رکھا گیا، ملاقات کے بعد کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔