سرکاری حج اسکیم کے تحت فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

سرکاری حج اسکیم کے تحت فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تین سو انتیس عازمین حج پہلی پرواز سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین حج کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا عازمین حج کیلئے سفر کو پرآسائش بنا رہے ہیں اور حجاج کو ماضی کی نسبت بہتر سہولیات میسر ہونگی۔

سردار محمد یوسف نے کہا عازمین حج اپنی عبادات کو اولیت دیں اور ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ کراچی ایئر پورٹ سے دوسری حج پرواز نے اڑان بھری اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے تین سو سے زائد عازمین حج کو الوداع کیا۔

تیسری حج پرواز 165 عازمین حج کو لے کر فیصل آباد سے روانہ ہوئی۔ مجموعی طور پر آج آٹھ پروازوں کے ذریعے 1954 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے جبکہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں