کرینہ کپو ر تیمور کو نظر انداز نہیں کر رہی : رندھیر کپور

 کرینہ کپو ر تیمور کو نظر انداز نہیں کر رہی : رندھیر کپور

ممبئی: ادکارہ کرینہ کپو ر بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نا م ہیں۔ انہوں نے اپنی خو بصورتی اور بہترین کارکردگی کے باعث کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بہت ہی کم عرصے میں جگہ بنا لی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپو ر کو اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو بہترین طریقے سے چلانے پر بہت سراہا جا تا رہا ہے۔ لیکن کچھ  عرصے سے ان کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد وہ  شدید تنقید کا شکار ہو رہی ہیں۔


شوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی طرف سے ہی کہا جارہاہے  کہ وہ اپنے بیٹے تیمور کی بہترین پرورش نہیں کر پا رہی اور وہ ایک بہترین ماں ثابت نہیں ہو پا رہی ہیں ۔ اپنے بیٹے تیمور کو آیا کے حوالے    کرنے کی خبر  کے بعد  ادکارہ کرینہ کپو ر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا جا رہاہے۔

تاہم کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے ٹویٹس کا جو اب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ ان کی بیٹی کرینہ کپور پر کوئی انگلی اٹھائے۔ ان کی بیٹی ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ  ماں ہونے کے ساتھ ساتھ  کرینہ کپور ایک منجھی ہوئی  ،بہترین اداکارہ بھی ہے اور  ان کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی وقت دینا پڑتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ایک بہترین ماں نہیں ہیں۔