پشتو کی معروف گلوکارہ زارسنگا اور ان کے گھر والوں پر حملہ

پشتو کی معروف گلوکارہ زارسنگا اور ان کے گھر والوں پر حملہ

نوشہرہ: پشتو کی معروف گلوکارہ زارسنگا اور ان کے گھر والوں کو نا معلوم افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا ۔ تشدد کے بعد ان کے دو بیٹے اور گلوکارہ زارسنگا کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد نامعلوم افراد انہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے  ۔
تشدد کی اطلاع ملتے ہی مقامی افرادنے  معروف  گلوکارہ زارسنگا اور ان کے بیٹوں کو فوری طور پر  ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ زارسنگا اور ان کے گھر میں موجود سات افراد کو حملہ آوروں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر شدید  تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں حملہ آور ان کے گھر سے قیمی سامان اور رقم وغیرہ بھی چرا کر لے گئے۔
مقامی پولیس معاملےکی تحقیقات کر رہی ہےاور حملہ آوروں کی گرفتاری  کی کوشش کر رہی ہے۔