پہاڑ ہلانا آسان، چینی فوج کو ہلانا مشکل ہے، چینی وزارت دفاع

پہاڑ ہلانا آسان، چینی فوج کو ہلانا مشکل ہے، چینی وزارت دفاع

بیجنگ: چینی وزارت دفاع نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کی فوجی صلاحیتوں پر کسی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ پہاڑ ہلانا آسان جبکہ چین کی لبریشن آرمی کو ہلانا بہت مشکل ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا چینی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل مضبوطی اور بہتری آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا چینی فوج اپنے علاقے کے دفاع کے لیے کوئی دخل اندازی برداشت نہیں کریگی۔

خیال رہے کہ چین اور بھارت میں سکم کی سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ ماہ سکم سرحد کے نزدیک "ڈوکلالم" کے علاقے سے تنازع شروع ہوا جہاں چین کی فوج سڑک تعمیر کرنا چاہتی ہے۔

بھوٹان کا کہنا ہے کہ ڈوکلالم کا علاقہ اس کا ہے جب کہ ڈوکلالم کے معاملے پر بھوٹان کو بھارت کی حمایت حاصل ہے اور بھارتی فوجیوں نے بھوٹان کی درخواست پر چینی فوجیوں کو وہاں کام کرنے سے روک دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں