آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی

 آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی

کراچی: عوام اذیت کے لیے ہو جائیں تیار کیونکہ ملک بھر میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال شروع کر دی اور تمام شہروں کو پٹرولیم مصنوعات سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کراچی میں روک لیے گئے۔ ہڑتال کے باعث مختلف شہروں میں پٹرول  نایاب ہونے لگا۔ ترسیل بحال نہ ہوئی تو ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا فیصلہ ٹینکرز میں ایکسل بڑھانے، اوگرا، موٹروے پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے جرمانوں کے خلاف کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب میں ان سے جبری کٹوتی بھی کی جاتی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر یوسف شاہوانی کا کہنا ہے کہ حکومت ریلیف دینے کے بجائے ان کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے متعدد بار ہڑتال کر چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں