عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی

عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے معاملہ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف این اے 63 جہلم اور پی پی 162 وہاڑی میں پابندی کے باوجود انتخابی جلسہ کرنے پر خلاف ورزی کا الزام ہے۔

الیکشن کمیشن میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما خود پیش نہ ہوئے تاہم انہوں نے توہین عدالت پر اپنا جواب جمع کرا دیا جس کے باعث کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں