قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہو گیا

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہو گیا

کراچی: آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنیوالی قومی ٹیم پر جہاں انعامات کی برسات ہو رہی ہے تو ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنا 5 لاکھ کا چیک گنوا بیھٹے ہیں۔ سرفراز کی جانب سے چیک کی ادائیگی کو روکنے کے لئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دے دی ہے۔ ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا۔ رش کی وجہ سے چیک کہیں گر گیا جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی۔

یاد رہے سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی لیکن سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اس وقت وہ پی آئی اے ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں