فلم "جگا جاسوس" کی ناکامی کی وجہ ڈائر یکٹر انوراگ باسو ہے، رشی کپور

 فلم

ممبئی: حا لیہ ریلز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم "جگا جاسوس" کی ناکامی کی وجہ ر شی کپور نے فلم کےڈائر یکٹر انوراگ باسو کو قرار دیا ہے۔ ر شی کپور نے فلم "جگا جاسوس"کے ڈائر یکٹرانوراگ باسو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انوراگ باسو نے غیر ذمہ داری کا ثبو ت دیا اور وہ وقت پر فلم مکمل نہ کر پائے۔جس کی وجہ سے فلم کو نا کامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ر شی کپور نے ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ فلم کے ریلز ہونے سے ایک دن پہلے تک جب وہ فلم دیکھنے گئے تو فلم مکمل نہیں تھی حتیٰ کہ  فلم کے ڈائر یکٹر اس وقت بھی فلم میں  تبدیلیاں کر رہے تھے۔ رنبیر کپور فلم "جگا جاسوس" میں نہ صرف اداکار تھے بلکہ وہ فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔ لیکن فلم کے ڈائر یکٹرنے ان کو اندھیر ے میں رکھا۔
رشی کپور نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج کل فلم کے ڈائر یکٹرز فلم ریلز ہونے سے پہلے دکھا کر ریویز نہیں لیتے۔ جس کی وجہ سے فلم کو بہتر نہیں بنا یا جا سکتا۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایکتا کپور نے  اپنی فلم سے انوراگ باسو کو  نکال کر بالکل ٹھیک کیا تھا اور انہوں نے غصے کا اظہار کر تے ہو ئے یہ بھی کہا کہ فلم کے کمپوزر نے ایک ہفتہ پہلے فلم کا میوزک مکمل کیا۔
تفصیلات کے مطا بق رشی کپور نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انوراگ باسو گو کہ ایک نامور ڈائر یکٹرہے لیکن ان کی  غیرذمہ داری کے باعث  کوئی بھی اداکار ان کے ساتھ کام کر نے کے لیے تیار نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں