ترکی: انقرہ مظاہروں میں ملوث 61 افراد گرفتار

ترکی: انقرہ مظاہروں میں ملوث 61 افراد گرفتار

انقرہ: ترک پولیس نے اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے میں ملوث 61 افراد کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں دو اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف درجنوں افراد احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے پیپر سپرے کیا اور 61 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے گرفتار کئے گئے افراد گزشتہ سال حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لئے جانیوالے دو اساتذہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں