پیار بھی بہت جلدی ہوتا تھا،سکول ٹیچر سے بھی ،شاہد آفریدی

پیار بھی بہت جلدی ہوتا تھا،سکول ٹیچر سے بھی ،شاہد آفریدی

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل رانڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ،بچپن میں بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ،سکول ٹیچر بھی اچھی لگ جاتی تھی ۔

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بچپن میں بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ،اکثر اوقات سکول ٹیچر بھی اچھی لگ جاتی تھی ،جب میں محلے میں کرکٹ کھیلتا تھا توقریب سے گزرتی لڑکیاں اچھی لگ جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ہے ۔ان کا کہنا تھا ایسی بیوی ملی ہے جو مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ،میں اسے اتنا پیار کبھی نہیں کر سکتا جتنی محبت وہ میرے ساتھ کرتی ہے۔

اس موقع پر سٹارآل راؤنڈر نے جوانی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایک خاتون دلہن کے لباس پہن کر گاڑی میں میرے گھر کے سامنے آگئی اور مجھے باہر بلا کر کہاکہ میرے ساتھ چلو ہم دونوں نے ابھی شادی کرنی ہے۔ اس بات پر میں نے اسے کہا کہ ابھی میری عمر بہت کم ہے کہ اس حوالے سے نہیں سوچا۔شاہد آفریدی نے بتا یا کہ اس خاتون کو اچھے طریقے سے بات سمجھا کر اس کے ساتھ تصاویر لیکر اسے جانے کا کہا تو میری جان بچی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں