جاپان میں سیلاب، 20 ہزار سے زائد محفوظ علاقوں میں منتقل

جاپان میں سیلاب، 20 ہزار سے زائد محفوظ علاقوں میں منتقل


ٹوکیو: جاپان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد اپنے گھر  چھوڑنے  پر مجبور ہو گئے ۔

کیوڈو خبر ایجنسی کی اطلاع کیمطابق شدید سیلاب سے اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن 485 گھر زیر آب آ گئے ہیں۔  20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیلاب سے ریلوے لائنیں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹرینوں کے سفر منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

آکیتا کے گورنر نوریحیسا ساتاکے نے بتایا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے حکومت سے امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ کل بھی شدید بارشیں اورطوفان جاری رہے گا ۔

یاد رہے کہ جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں چار جولائی کو نان مادول ٹائیفون کے بعد آنے والے سیلاب سے 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں