موجودہ حالات میں دہشتگردی کا خطرہ موجود تھا: رانا ثناءاللہ

موجودہ حالات میں دہشتگردی کا خطرہ موجود تھا: رانا ثناءاللہ

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے.ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکا ہے،نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔دھماکا خودکش ہے یا بم دھماکا ابھی نوعیت طے نہیں.انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ضرب عضب ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کام ہوا۔ہم نے 100فیصد نہیں تو 89 فیصد کامیابی حاصل کی ہے.

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مجھے 5 افراد کی ہلاکت اور 25 کے زخمی کی اطلاع ملی ہے.کم و بیش یہ وہی لوگ ہیں جو کبھی کسی نام سے کبھی کسی نام سے کارروائیاں کرتے ہیں.سی ٹی ڈی ، رینجرز،پولیس اور ایجنسیز نے بہت بہترین کام کیا ہے.ابتدائی اطلاعات کے مطابق  دھماکےمیں 22 افراد جاں بحق جبکہ 32 افراد کے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے میں 8 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں