سعودی فوج کی سرحد پر کارروائی ،15باغی ماردئیے

سعودی فوج کی سرحد پر کارروائی ،15باغی ماردئیے

ریاض: سعودی عرب کی فوج کی ملکی سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے سرحد میں دراندازی کرنے والے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے پاسداران کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15باغیوں کو ہلاک کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیاکے جنگجوصوبہ عسیرکے یمن سے متصل سرحدی علاقے میں داخل ہوگئے تاہم سعودی فوج کے خصوصی گروپ نے 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد اس کوشش کو ناکام بنادیا ۔اس دوران ملیشیا کے ارکان کا محاصرہ کر کے انھیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ جنگجو مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

ان باغیوں کامقصداولین صفوں میں موجود عسکری نگرانی کے دستوں کو نشانہ بنا نا تھا ،جسے ناکام بنا دیا گیا۔علاوہ ازیں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے جازان صوبے کے ضلع الطوال میں سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے راکٹ داغنے والے پیڈ کو تباہ کردیا۔