وزیرداخلہ نے لاہور دھماکے کی وجہ سے اپنی اہم پریس کانفرنس ملتوی کر دی

وزیرداخلہ نے لاہور دھماکے کی وجہ سے اپنی اہم پریس کانفرنس ملتوی کر دی

اسلام آباد: سانحہ لاہور کا سنتے ہی وزیرداخلہ چودھری نثار نے اہم ترین پریس کانفرنس ملتوی کر دی. پریس کانفرنس کیلئے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچے تو مختصر گفتگو میں کہا کہ جانوں کا ضیاع ہو اور وزیرداخلہ سیاسی معاملات لے کر بیٹھا ہو ایسا ممکن نہیں سیاسی معاملات پر بات چیت بعد میں ہو گی.وزیرداخلہ جاتے جاتے اشارہ دے گئے کہ مستعفی نہیں ہورہا.سیاسی معاملات پر دو تین روز میں بات  چیت کریں گے، ابھی ان کی ساری توجہ زخمیوں کے علاج معالجے اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی پر مرکوز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بھی جاننا باقی ہے کہ کیا یہ کوئی دہشت گرد حملہ تھا یا کچھ اور تھا، تاہم جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ آج لاہور کی اہم شاہراہ فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے میں 57 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں