توہین عدالت کیس، دانیال عزیز نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا

توہین عدالت کیس، دانیال عزیز نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز نے بھی اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربرا ہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ اسی طرح کا ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے ، لہذا الیکشن کمیشن اس کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کریں ، جس پر سردار رضا نے تحریک انصاف کے وکیل کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف این اے 63 جہلم اور پی پی 162 وہاڑی میں پابندی کے باوجود جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں