وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے،مصدق ملک

وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے،مصدق ملک

اسلام آباد: وزیراعظم ہاوس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔ 4,4سیٹیں رکھنے والی بونی جماعتوں کے کہنے پر استعفے کا جواز نہیں،  چوہدری نثار وزیراعظم کے مخلص ساتھی اور پرانے رفیق ہیں، وہ کابینہ یا پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مخلص ساتھی اور پرانے رفیق ہیں، چوہدری نثار علی خان کابینہ یا پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے وہ ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جو بات بھی کرتے ہیں وہ حکومت، وزیراعظم اور پارٹی کے مفاد میں کرتے ہیں، مسلم لیگ(ن) ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے سب کا حق ہے۔ 4,4سیٹیں رکھنے والی بونی جماعتوں کے کہنے پر استعفے کا جواز نہیں بنتا،  وزیراعظم نواز شریف کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا   کہ نئے ناموں کے سوال پر کہتا ہوں کہ تین ناموں پر اتفاق ہے، جن نئے ناموں پر اتفاق ہے وہ نواز شریف، نواز شریف،نواز شریف ہیں۔

مصنف کے بارے میں