آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے افغانستان اور امریکا کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے الزام تراشیوں کا یہ وقت محض اتفاق نہیں۔انہوں نے کہا کہ الزام تراشیاں ایسے وقت کی جا رہی ہے جب امریکی پالیسی کا از سر نوجائزہ لیا جا رہا ہے، اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردار  ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا کیوں کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔اس موقع پر جنرل نکولسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستانی عوام کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں