ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت نے اپنے ساتھ جیل میں ہونے سلوک کے حوالے سے نیا انکشاف کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل میں اکثر مکھیوں والا کھانا بھی کھانا پڑتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سنجے دت گزشتہ سال فروری میں غیر قانونی اسلحہ کیس کی سزا پوری کرکے جیل سے رہا ہوئے لیکن اب بھی جیل سے جلدی رہا کرنے کے خلاف درخواست بمبئے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔سنجے دت نے پونے کی یارواڈا جیل میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی جس کے بعد اب انہوں نے جیل میں گزرے دنوں پر لب کشائی کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل کے اطراف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کے باعث مکھیوں کی بہتات تھی اور کئی مرتبہ مکھیاں ان کے کھانے میں بھی پائی گئیں۔انہوں نے جیل میں پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں وہ اور ان کے دوست یوسف ایک مرتبہ کھانا کھا رہے تھے کہ اس میں مکھی گرگئی جس پر یوسف نے کھانا چھوڑ دیا۔