عدلیہ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ملک میں انتشار نہیں چاہتے ، شاہد خاقان عباسی

عدلیہ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ملک میں انتشار نہیں چاہتے ، شاہد خاقان عباسی

مردان:  وفاقی وزیر  پٹرولیم شاہد  خاقان عباسی نے کہا ہے  کہ مجھے  یقین  واثق  ہے  کہ 2018میں  خیبر  پختو نخوا  سمیت  پورے  پاکستان  میں  پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔  عدلیہ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہم ملک میں انتشار اور عدم استحکام نہیں چاہتے فیصلہ جو بھی ہوگا عوام کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہی ہو گا۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکروں نے جس جذبے کا اظہار کیا ہے وہ لائق تحسین ہے مجھے 30سال سیاست میں ہو گئے ہیں میاں محمد نواز شریف کے ساتھی ہونے پر فخر ہے وزیر اعظم کی یہاں آنے کی شدید خواہش تھی مگر کچھ مجبوریوں کی وجہ سے نہ آسکے میں 8مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا ہوں مگر اتنے بڑے جلسے کا اہتمام کبھی نہیں کر سکا بات لوگوں کی تعداد کی نہیں جذبے کی ہوتی ہے ہمارے کام کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم جہاں جاتے ہیں لوگ ان کے والہانہ استقبال کرتے ہیں ۔پاکستان کے ہر کونے میں مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم نواز شریف کے کام ہی ملیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دعویٰ تو بڑے بڑے کیے جاتے ہیں مگر عملاً کچھ نہیں ہوتا آج خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کے 26ارب روپے کے صرف گیس کے منصوبے چل رہے ہیں جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ہے کے پی کے کے 22لاکھ گھروں میں گیس جائے گی ۔جب سے پاکستان بنا ہے اس سے زیادہ گھر میں گیس ان چار سالوں میں لگے گی آج حلقہ پی کے 27میں 120کروڑ روپے کے گیس کے منصوبے جاری ہیں اور 28میں بھی گیس کے منصوبے جاری ہیں پی کے 26-27-28میں گیس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن معاونت کر رہے ہیں باتیں بہت ہوتی ہیں مگر ابھی تک صوبائی حکومت سے گیس کے لیے ایک پیسہ بھی موصول نہیں ہوا ہم نے گیس کی مد میں اضافی 12ارب روپیہ صوبائی حکومت کے حوالے کیا ہے وہ آپ کے لیے خرچ ہونا چاہیے مگر نظر نہیں آتا ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں غریبوں کے لیے میٹرو بس کا منصوبہ شروع ہوا روالپنڈی میں تین سال سے روزانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ آدمی میٹرو بس کی سہولت حاصل کر رہا ہے مگر پشاور میں ایک اینٹ نہیں لگ سکی وجہ صرف لگن ، محنت اور جذبے کی ہے پورے پاکستان میں ترقیاتی کاموں پر میاں محمد نواز شریف کی مہر نظر آئے گی مگر بہت سے لوگوں کو یہ ترقیاتی کام پسند نہیں وزیر اعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا کیونکہ وہ مشرف کے نو سالہ احتساب سے گزر چکے ہیں عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی بہت سے لوگوںکو پسند نہیں آرہی ملک بھر میں جگہ جگہ موٹرویز اور ہائی ویز کے منصوبے جاری ہیں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی گئی عدلیہ کے فیصلے سر آنکھوں پر ہیں ہم محب وطن پاکستانی ہیں ملک میں کوئی انتشار اور عدم استحکام نہیں چاہتے فیصلہ جو بھی ہو عوام کا وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں