چین نے امریکی طیارے کو روک لیا

چین نے امریکی طیارے کو روک لیا

واشنگٹن:دو چینی لڑاکا طیاروں نے مشرقی بحیرہ چین میں نگرانی پر معمور امریکی طیاروں کو روک لیا ۔
امریکی حکا م نے بین الااقوامی میڈیا سے بات کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ جنگی اسلحے سے لیس دو چینی طیاروں نے مشرقی بحیرہ چین میں نگرانی پر معمور امریکی طیاروں کو روک لیا۔
امریکی نمائندے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا ذرائع کو بتایا کہ ایک چینی طیارہ مشرقی بحیرہ چین میں نگرانی پرمعمور امریکی جیٹ کے قریب آیا اور ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی سمت بدل کر واپسی کا راستہ لے۔
خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان جنوبی اور مشرقی چین کو لے کر تنازعات چل رہے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان ایسے واقعات معمول کی بات ہے۔