ن لیگ کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، مریم اورنگزیب

 ن لیگ کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ن لیگ کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے پر چودھری نثار سمیت سب وزراء متفق ہیں۔ چودھری نثار ن لیگ کے ستون ہیں وہ استعفٰی کیوں دیں انکے استعفٰی کی بات کرنا بھی غلط ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013کے بعد اب تک 155سے 160دھماکے ہوئے ہیں جبکہ 2013سے پہلے تقریباً 2700کے قریب دہشتگردی کے سالانہ واقعات تھے اب ان میں کافی حد تک کمی آچکی ہے دہشتگردی صرف پاکستان کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ امریکہ، فرانس اور یورپی ممالک میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں پہلے مدارس کی کوئی بات تک نہیں کرتا تھا اب سب مدارس جی آئی ایس کے سسٹم کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اب وفاق المدارس کے ساتھ ملکر نصاب پر کام کیا جا رہا ہے پورے ملک میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ہم نے سب سے زیادہ سفر طے کر لیا ہے حکومت کو کام کرنے دیا جائے پھر آرام سے اقتدار کی منتقلی ہوتا کہ قومی سلامتی کے مسئلے مکمل طور پر حل ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نتائج سب کے سامنے ہیں پنجاب، سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان میں جاری کومبنگ آپریشن اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے سب کو ملکر قومی سلامتی پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں دہشتگردی کے خلاف مسلسل جاری کاروائیوں سے دہشتگردی کے واقعات میں 90فیصد کمی واقع ہو ئی ہے وزیر مملکت نے کہا کہ پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ صوبائی مدرسوں میں صوبے کے بچے پڑھ سکتے ہیں جبکہ پہلے کے پی کے کے بچے سندھ کے مدارس میں پڑھ رہے ہوتے تھے ہر ایک کا اپنا نصاب ہوتا تھا جو کچھ پڑھا رہے ہوتے تھے اس پر نظر رکھی جاتی ہے پہلی دفعہ وفاق المدارس کو وفاقی سطح پر اکٹھا کیا گیا ہے اور اس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے اور پہلی دفعہ مدرسے کے نصاب کی بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ہماری حکومت کے وزیر داخلہ ہیں کابینہ کے ایک اجلاس میں چودھری نثار سمیت پوری کابینہ اس بات پر متفق ہیں کہ وزیر اعظم استعفٰی نہ دیں چوہدری و نثار ہمیشہ مساوی مشورہ دیتے ہیں ن لیگ میں چودھری نثار کی خدمت ہیں پارٹی میں انکا ایک مقام اور اعتماد ہے وزیراعظم سے ان کا بہت گہرا تعلق بھی ہے جب بھی ان کے بارے میں استعفٰی کی بات ہوئی انکو اسکا ردعمل دینا پڑا کہ کسی بھی طرح سے چیز میرے نام کے ساتھ نہ جوڑی جائے ذرائع کی خبر سے اجتناب کیا جائے ن لیگ ایک گھر کی طرح ہے ان کے استعفٰی کی بات کرنا بھی غلط ہے چودھری نثار کیوں استعفٰی دیں گے وہ ن لیگ کے ایک ستون ہیں پاکستان کی تاریخ میں دہشتگردی قومی سلامتی پر اگر ادارے ایک پیج پر ہیں تو وہ اس وقت ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں