پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
کیپشن: بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی گاؤں میرہ سوڑیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑے بھی کود پڑے۔

 

مزیدپڑھیں: الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

نور اللہ اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی اس لڑائی میں محب اللہ کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محب اللہ، راحت اللہ اور عنایت سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔دوسری جانب نور اللہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔

واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں