پشاور، افغان مہاجرین کے داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی

 پشاور، افغان مہاجرین کے داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی
کیپشن: 28 جولائی تک شہری علاقوں میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: پشاور میں دفعہ 144 کے تحت افغان مہاجرین کے داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 28 جولائی تک شہری علاقوں میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔

انتظامیہ کے مطابق خواتین پولنگ اسٹیشن میں مردوں کے داخلے پر پاپندی ہو گی جبکہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال پر بھی پاپندی ہو گی۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں ایک ہزار 217 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 275 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز ہیں حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر 275 سی سی ٹی وی لگا دیے گئے ہیں۔

ہر پولنگ سٹیشن پر فوج کے 4 جوان بھی ہوں گے۔ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے اور 1053 ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں پندرہ سب کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔ پولیس، فائر بریگیڈ ایمبولینس سمیت دیگر اسٹاف کمانڈ پوسٹ میں موجود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے پیسکو کی ٹیمیں بھی موجود رہیں گی۔ خواتین پولنگ اسٹاف کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوست بھی کیا گیا ہے۔ میڈیکل ایمرجنسی کو زیادہ سے زیادہ بارہ منٹ میں کور کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں