پی آئی اے نے لندن ایئرپورٹ پر 70پاکستانی آف لوڈ کردیئے

پی آئی اے نے لندن ایئرپورٹ پر 70پاکستانی آف لوڈ کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو

لندن:پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ایک مرتبہ پھر اپنے (سلوگن) باکمال لوگ،لاجواب سروس کی لاج نہ رکھتے ہوئے لندن سے لاہور والی پرواز سے 70 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے لاہور جانے والی پرواز سے 70مسافروں کو طیارہ چھوٹا ہونے پرآف لوڈ کردیاگیا ، مسافروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور پی آئی اے حکام کو کوستے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن ایئر پورٹ پر لاہور آنے والے مسافروں کواس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کو طیارے سے آف لوڈ کردیاگیا۔ انتظامیہ کے مطابق طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:جس نے پاکستانی عوام کے ووٹ کو عزت دی آج وہ جیل میں ہے، جاوید ہاشمی

طیارے میں 258مسافروں کی گنجائش تھی جبکہ ٹکٹ 328مسافروں کودیئے گئے تھے جس کے باعث طیارہ اوو رلوڈ ہوگیا تھا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آف لوڈ کئے جانے والے مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ کچھ کو معاوضہ ادا کردیاگیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں