جیپ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق،3زخمی

جیپ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق،3زخمی
کیپشن: زخمیوں میں پی کے34 سے آزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں,فائل فوٹو

مانسہرہ:وادی سرن کے علاقہ بانڈہ جرگلی میں جیپ کھائی میں گرگئی،جس کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں پی کے34 سے آزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جیپ کھائی میں گرنے کا واقعہ وادی سرن کے علاقہ بانڈہ جرگلی میں پیش آیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام جاری کردیا ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جیپ میں سوار4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے اور زخمیوں میں پی کے34 سے آزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔