چیف الیکشن کمشنر کی عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل

چیف الیکشن کمشنر کی عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل
کیپشن: عوام ووٹ کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، چیف الیکشن کمشنر۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا الیکشن کمیشن  انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔ عوام ووٹ کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

fa50602386de814aa6b8ef59a4f6a307

خیال رہے ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ الیکشن کے روز ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمر کوٹ، جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد، 5 ملزمان گرفتار

عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں