چنے والا کہا ں ہے ،اگلی تاریخ پر پیش ہو:چیف جسٹس ثاقب نثار

چنے والا کہا ں ہے ،اگلی تاریخ پر پیش ہو:چیف جسٹس ثاقب نثار
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان ریلویزمیں خسارے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس نے سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے بارے دریافت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ چنے والاکہاں ہے،اگلی تاریخ پرپیش ہو، ادارے نہیں چل رہے توسمجھ سے بالاہے ملک کیسے چل رہا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کونوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور حکم دیا کہ رپورٹ میں دی گئی تجاویزکوشائع کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

اس موقع پرآڈٹ افسر نے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور موقف اپنایا کہ ریلوے کاخسارہ 40 بلین ہے جس پر چیف جسٹس نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کونوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ چنے والاکہاں ہے،اگلی تاریخ پرپیش ہو، ادارے نہیں چل رہے توسمجھ سے بالاہے ملک کیسے چل رہا ہے؟ رپورٹ ٹھوک کراورکسی خوف کے بغیردینی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جس نے پاکستانی عوام کے ووٹ کو عزت دی آج وہ جیل میں ہے، جاوید ہاشمی

چیف جسٹس نے آڈٹ افسرسے استفسارکیا کہ بتائیں کیاریلوے میں سب اچھاہے؟جس پر آڈٹ افسرنے جواب دیا کہ رپورٹ اچھی نہیں ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا پچھلے 5 سال میں سب سے زیادہ خرابی پیداہوئی؟آڈٹ افسر بولے خرابی 70 سال سے ہے گزشتہ 5 سال میں دورکرنےکی کوشش نہیں کی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ فرانزک آڈٹ رپورٹ میں دی گئی تجاویزکوشائع کیاجائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں