یاسمین راشد کے حلقے میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد

یاسمین راشد کے حلقے میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد
کیپشن: شناختی کارڈ بند روڈ نالے سے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے، فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: این اے 125 کے علاقے شفیق آباد میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 کے علاقے شفیق آباد کی یونین کونسل 50 میں گندے نالے سے سیکڑوں قومی شناختی کارڈ برآمد کیے گئے ہیں جو تین تھیلوں میں بند کر کے نالے میں ڈالے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بند روڈ نالے سے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں: نواز شریف کومستقل طبی نگرانی کی اشد ضرورت ہے، میڈیکل بورڈ

دوسری جانب این اے 125 سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کیا شناختی کارڈ متعلقہ علاقے کے رہائشیوں کے ہیں اور اس میں دھاندلی کی کوشش تو نہیں کی گئی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں