سری دیوی اپنے کام کو لے کر پرجوش اور بھرپور اداکارہ تھیں، جھانوی کپور

سری دیوی اپنے کام کو لے کر پرجوش اور بھرپور اداکارہ تھیں، جھانوی کپور
کیپشن: تصویر بشکریہ بالی ووڈ

ممبئی: اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ سری دیوی اپنے کام کو لے کربہت پرجوش اور تخلیقی طور پر بھرپور اداکارہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق  فلم ”دھڑک“ کی کامیابی کے بعد اور کام کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جھانوی کپورکا کہنا تھا کہ ان کی والدہ سری دیوی نے 350سے زائد فلموں میں کام کیا،انہوں نے اپنی والدہ کو ہمیشہ کام کو لے کر بہت پرجوش اور تخلیقی پایا اور وہ ان کی طرح ہی لگن سے اداکاری کرنے کی خواہش مندکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے ان کو اداکاری کے حوالے سے کبھی کوئی ٹپس نہیں دیئے لیکن انہوں نے ہرچیز ان کی والدہ کی روزمرہ زندگی سے سیکھی ہے۔اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ”دھڑک“ کو شائقین نے خوب سراہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں