بااثر ترین افراد کی فہرست جارہی،سلمان خان، پریانکا شامل

 بااثر ترین افراد کی فہرست جارہی،سلمان خان، پریانکا شامل

 ممبئی : امریکی میگزین ورائٹی نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے دنیا بھر کے 500 بااثر بزنس لیڈرز کی لسٹ جاری کر دی جس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان اوراداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھی نام شامل ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف امریکی میگزین ورائٹی ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سےتعلق رکھنے والے دنیا بھر کے 500 بااثر کاروباری افراد کی فہرست جاری کرتا ہے۔ حال ہی میں ورائٹی کی جانب سے دنیا بھر کے 500 بااثر بزنس لیڈرز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بالی وڈاداکار سلمان خان، سابق ملکہ حسن اوراداکارہ پریانکا چوپڑا، نامور بالی وڈ ہدایت کار و پرڈیوسر کرن جوہر، یش راج فلمز کے مالک پروڈیوسر ادیتہ چوپڑا اور ایکتا کپور سمیت 12 بھارتی شہریوں کے نام شامل ہیں-