چارکروڑ نوجوان ووٹرزالیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے

 چارکروڑ نوجوان ووٹرزالیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے

 اسلام آباد: عام انتخابات میں دو کروڑ ووٹرزپہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں چار کروڑ نوجوان شامل ہیں۔نوجوان ووٹرز کی تعداد چار کروڑ کے پیش نظر سیاسی مبصرین کو یقین ہے کہ وہ انتخابی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔دسیتاب اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے انتخابات میں دو کروڑ نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔2002 میں رائے دہندگان کی عمر 21 سال سے کم کر کے 18 سال کی گئی تھی-

لیکن اس وقت بھی ووٹرز کی تعداد میں اس قدر اضافہ نہیں ہوا تھا۔2017 میں کی جانے والی مردم شماری کے بعد ہر حلقے میں اوسطا 75 ہزار نئے رائے دہندگان کا اندراج ہوا ہے ۔ آج بدھ کو ہونے والے انتخابات میں 18 سے 25 سال کی عمر کے ایک کروڑ 74 لاکھ اور 26 سے 35 سال کی عمر کے دو کروڑ 79 لاکھ ووٹرزانتخابی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔دلچسپ امر ہے کہ 2013 میں جیت کا اوسط فرق بھی 37 ہزار ووٹ ہی تھا۔