سابق کپتان یونس خان نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا

سابق کپتان یونس خان نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا

مردان :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابا ت کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ز عمران خان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ انہیں سپورٹ کرنے کی تلقین بھی کر رہے ہیں ایسے میں سابق کپتان یونس خان نے ایسی پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا ۔ انہوں نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا-

ویڈیو  پیغام میں کہا کہ میں یونس خان آپ سب سے یہ شیئر کرنے جا رہا ہوں میرے لیگل ایڈوائزر علیم خان غوری انتخابی نشان کتاب پر  این اے 239قومی اسمبلی کے لئے آئندہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں -غوری صاحب ایک ایماندار صاف گو اورتعلیم یافتہ شخص ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ اگر وہ فتح یاب ہوئے توان کی وجہ سے ملیر ،ماڈل کالونی ،رفاع عام سوسائٹی،گرین گولڈن اور شاہ فیصل کالونی چینج ہوں گے،انشاءاللہ ،میری تمام نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ،شکریہ