وسیم اکرم نے عمران خان کی حمایت میں ایک اور اہم اعلان کر دیا

وسیم اکرم نے عمران خان کی حمایت میں ایک اور اہم اعلان کر دیا
کیپشن: وسیم اکرم نے پہلے بھی عمران خان کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا، فوٹو فائل

لاہور:  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور کپتان وسیم اکرم کی جانب سے کل ہونے والے انتخابات سے قبل ایک اور پیغام جاری کیا گیا ہے۔52 سالہ وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ’ ’ایک کرکٹر جو اب سیاست دان بن گیا ہے، اور ایک شخص جو پیدا ہی قوم کی خدمت کرنے کے لیے ہوا ہے۔
جس کا مقصد ہمارے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے اور ان کی رہنمائی کرنا ہے اور ایک دن لوگ کہیں گے کہ یہ وہی شخص ہے جو ایک غیر معمولی کرکٹر تھا،اب وقت تبدیلی کا ہے،ہمارا ملک، ہماری تاریخ۔“

36fa463209e2a00170c7c44df758405f

لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کی جانب سے یہ ٹوئیٹ اپنے سابق کپتان ’عمران خان‘ کے لیے جاری کیا گیا ہے جس میں وہ ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں، یہ ان کا انتخابات سے قبل دوسرا پیغام ہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ’عمران خان‘ کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

f349bf767736d74f83ff4d13b2e2f296


اس سے قبل اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ’ ’عمران خان کی قیادت میں 1992 ءمیں پاکستان ورلڈ چیمپئن بنا تھا اور اب دوبارہ آپ کی ہی قیادت میں پاکستان ”عظیم جمہوری ملک“ بنے گا“۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی اور کرکٹر محمد حفیظ کی طرف سے بھی عمران خان کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں