کپتان سرفراز احمد کی تمام پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست

کپتان سرفراز احمد کی تمام پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست

تمام پاکستانی اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں ، فوٹو فائل

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت تو نہیں کی لیکن انہوں نے تمام پاکستانیوں سے درخواست کی ہے وہ کل کے دن اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں اور اسے ووٹ دیں جسے وہ بہتر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان یونس خان نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا
  
 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا زمبابوے میں تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے اور زمبابوے کو پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد بھی کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کا مزید کہنا تھا کہ تین ملکی سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے، تمام پاکستانیوں کو چاہیے اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ اس سے قبل مایہ ناز کرکٹر یونس خان نے متحدہ مجلس عمل جبکہ وسیم اکرم اور  محمد حفیظ نے عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کی تھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں