انتخابات سے ایک دن پہلے اڈیالہ جیل سے حنیف عباسی کا بڑا پیغام آگیا

انتخابات سے ایک دن پہلے اڈیالہ جیل سے حنیف عباسی کا بڑا پیغام آگیا
کیپشن: مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید اور 10لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنا دی گئی،فوٹو فائل

راولپنڈی :ایفی ڈرین کیس میں عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے لیگی رہنما حنیف عباسی نے الیکشن سے ایک دن قبل اڈیالہ جیل سے حیران کن طور پر پیغام بھیج دیا اور اس کام کے لیے انہوں نے سوشل میڈ یا پلیٹ فارم کا سہارا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں حنیف عباسی جیل سے آپ سے مخاطب ہوں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ مجھے رات کی تاریکی میں ایک انتقامی فیصلے کا نشانہ بنا دیا گیا ،میرا جرم نواز شریف کے نظریہ ”ووٹ کو عزت دو“کے ساتھ کھڑا ہونا تھا، کل ایک تاریخی دن ہے ،اٹھو اور اپنے ووٹ سے ہماری جیل کی سلاخیں توڑ ڈالو ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 60 کے انتخاب کا التوا، شیخ رشید کی اپیل مسترد
   

یاد رہے کہ حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخاب ملتوی کردیا تھاجسے شیخ رشید نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا اور ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست جمع کرائی۔سپریم کورٹ نے بھی شیخ رشید کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی اور کل حلقہ این اے 60 میں الیکشن نہیں ہونگے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں