ہمارا خرچہ تو ہو گیا چاہے الیکشن ملتوی ہو جائیں : شیخ رشید

ہمارا خرچہ تو ہو گیا چاہے الیکشن ملتوی ہو جائیں : شیخ رشید
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اب الیکشن ہو جائیں یا ملتوی ہوں، ہم تو خرچہ کر چکے ہیں،چلیں کیا ہوسکتا ہے پھراب کرا لیں بعد میں ہی الیکشن ۔

یہ بھی پڑھیئے:عام انتخابات کے دن ‘کریم’ مفت سواری فراہم کرے گی
 
 
این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے لیے مقررہوگئی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے۔

جس کی چیف جسٹس لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے،شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی،اس لیے ہم لاہور جا رہے ہیں، پولنگ ایجنٹ اپنی تیاری جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیئے:کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر،حالت میں معمولی سی بہتری آئی:حسن نواز
 
 
انہوں نے کہا کہ ہم نے تو درخواست کی تھی کہ کیس یہاں لگا دیں تاہم ہمارا کیس لاہور میں لگا دیا گیا ہے، اب لاہور جائیں گے، کارکن اپنی تیاری جاری رکھیں ،اس سے قبل شیخ رشید کا وکیل سردار عبدالرزاق سے مکالمہ ہوا ۔

شیخ رشید  نے استفسار کیا کہ کیس لاہور کیسے لگ گیا ؟ چلیں کیا ہوسکتا ہے پھراب کرا لیں بعد میں ہی الیکشن ۔