ڈالر کی اونچی اڑان جاری،160 روپے 85 پیسے کا ہو گیا

ڈالر کی اونچی اڑان جاری،160 روپے 85 پیسے کا ہو گیا

کراچی:ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے اور دوسری جانب ڈالر بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 32 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی صبح صبح ہی مندی کارجحان پیدا ہو گیاہے، 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے۔