امریکی اداکار ڈیوڈ ہڈ یسن انتقال کر گئے

امریکی اداکار ڈیوڈ ہڈ یسن انتقال کر گئے
کیپشن: Image: Rex

لاس اینجلس: امریکی اداکار ڈیوڈہڈ یسن انتقال کر گئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”این ادرورلڈ“ سے شہرت کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ڈیوڈہڈ یسن 92 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

ڈیوڈہڈ یسن کی بیٹی سرینا ہڈیسن اور الیگزینڈرا ہڈیسن نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد ایک زندہ دل انسان تھے اور ان کے مسکرانے کی وجہ تھے اور ان کے لئے یہ بہت گہرا دکھ ہے کہ وہ دونوں بہنیں پیار کرنے والے باپ سے محروم ہوچکی ہیں۔