لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں صرف85رنز پر ڈھیر

لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں صرف85رنز پر ڈھیر
کیپشن: image by Cricinfo

لارڈز : آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو صرف 85رنز پر ڈھیر کر دیا ، میزبان ٹیم کی جانب سے ڈینلی 23اور کورن 18رنز بنا کر نمایاں رہے .

اوپننگ بلے باز برنز 6، رائے 5، جوئے روٹ 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، بریسٹو ، ایم علی اور ووکس بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے .

سٹیورڈ بورڈ نے 3اور لیچ نے ایک رن بنا سکے ۔آئرلینڈ کی جانب سے مورتاغ نے صرف 13رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، آڈیر نے 3اور رینکن نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔