ڈالر کی قیمت میں30پیسےکااضافہ ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں30پیسےکااضافہ ہو گیا
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی:اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں30پیسےکااضافہ ہو گیا , ڈالرکی قیمت 160.60سے بڑھ کر 160.90 روپے ہو گئی۔ 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں30پیسےکااضافہ ہو گیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر160.60سے بڑھ کر 160.90کی سطح پربند ہوا، انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر160.58سے160.78کی سطح بندہوا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 84 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔