معروف ٹی وی میزبان محسن عباس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں ایف آئی آر درج

معروف ٹی وی میزبان محسن عباس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں ایف آئی آر درج
کیپشن: image by facebook

لاہور : معروف پاکستانی ٹی وی میزبان محسن عباس کیخلاف ڈیفنس پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں ان کی بیوی فاطمہ سہیل نے موقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی میزبان محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی شکایت پر ان کے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جوکہ ڈیفنس پولیس سٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے محسن عباس کو پولیس سٹیشن میں طلب کیا تھا لیکن انھوں نے اپنی وکلا کی ٹیم کو پولیس سٹیشن بھیجا اور خود حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد پولیس نے محسن عباس کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی ۔

فاطمہ سہیل نے مقدمے میں شکایت کی کہ ان کے خاوند ان کو متعدد مرتبہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں اور جب میں نے انہیں ایک لڑکی کے ساتھ پکڑا تو معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا ۔