مودی نے کشمیر پر  ثالثی کی درخواست کی ، لیری کڈلو کی تصدیق

مودی نے کشمیر پر  ثالثی کی درخواست کی ، لیری کڈلو کی تصدیق
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خصوصی لیری کڈلو نے امریکی صدر کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کوئی بات خود سے نہیں بناتے ہیں ، انہوں نے جو کہا وہی سچ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، صدر ٹرمپ کے معاشی مشیر لیری کڈلو نے وزیر اعظم مودی کی جانب سے امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر پر  ثالثی کی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنی نے اپنی جانب سے کوئی بات نہیں کی ہے، وہ بلاوجہ کوئی بات نہیں کرتے اور نہ ہی خود سے باتیں بناتے ہیں۔ انہوں نے جو کہا وہی سچ ہے۔

ایک صحافی کے سوال کےجواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ امریکی صدر پر غلط بیانی کا الزام لگا کر سوال پوچھنا توہین آمیز ہے، صدر خود سے کوئی بات بیان نہیں کرتے ہیں۔

یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں ملاقات کے دوران بتایا تھا کہ نریندر مودی نے ان کو فون کر کے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔